ٹیکنا لوجی

فیس بک کی پہلی میسجنگ ایپ 10 سال کی ہوگئی

فیس بک کی پہلی میسجنگ ایپ کو 10 سال مکمل ہو گئے ہیں، اس موقع پر میسنجر کے متعدد موجودہ فیچرز کے برتھ ڈے ورژن کو متعارف کرایا گیا ہے۔
جس میں برتھ ڈے ساؤند موجی، اے آر ایفیکٹس، اسٹیکرز، چیٹ تھیمز اور دیگر ایفیکٹس شامل ہیں۔ نئی پالیسی کے مطابق صارفین برتھ ڈے گفٹ کے لیے دوستوں کو نقد رقم بھی فیس بک کی مدد سے بھجوا سکتے ہیں۔

میسجنگ ایپ میں ایک نئی قسم کی منی گیم ‘پول گیمز’ کو چیٹس کا حصہ بھی بنایا گیا ہے۔تمام نئے برتھ ڈے ایفیکٹس، پول گیمز اور برتھ ڈے گٹس کو متعارف کرا دیا گیا ہے جبکہ کمپنی کی جانب سے جلد ورڈ ایفیکٹس نامی فیچر کو بھی متعارف کرایا جائے گا۔

جس کی  مدد سے صارفین کسی مخصوص لفظ یا جملے کے ساتھ ایک ایموجی کو منسلک کرسکیں گے۔

فیس بک کی میسنگ ایپ کو 2011 میں لانچ کیا گیا تھا، جس کے بعد اس میں صارفین کی خواہشات کے مطابق کئی تبدیلی مراحل سے گزارا گیا، اور ڈیزائن کو بھی متعدد بار بدلہ گیا۔

اور اب نئی اپ ڈیٹ کے تحت انسٹاگرام ڈائریکٹ میسجز کو میسنجر سے جوڑنے کے بعد  واٹس ایپ کو بھی میسنجر سے جوڑنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

مگر اب تک میسنجر کو بائی ڈیفالٹ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ نہیں کیا جاسکا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.