ٹیکنا لوجی

واٹس ایپ کے بند اکاؤنٹ بحال کرنے کا آسان طریقہ

واٹس ایپ اپنے استعمال کنندگان کے لیے گوگل پلے بی ٹا پروگرام کے تحت ایک اور نئے فیچر پر کام کررہا ہے۔ 

اگر آپ واٹس ایپ کی خدمات کو درست طریقے سے استعمال کر رہے ہیں تو اس میں کوئی حرج نہیں لیکن بہت سے استعمال کنندگان مختلف وجوہات کی بنا پر واٹس ایپ پر پابندی کا سامنا کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر اگر علم میں لائے بنا آپ کو کسی ایسے گروپ میں شامل کردیا جائے جہاں واٹس ایپ کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی جارہی ہوں تو آپ بھی پابندی کا سامنا کر سکتے ہیں۔ تاہم اب اس نئے فیچر کے تحت آپ پابندی کے خلاف نظر ثانی کی درخواست کرسکتے ہیں۔

1 ماہ قبل واٹس ایپ نے iOS کے لیے ایپلی کیشن میں ایک نئے ٹول ’ بین ریویو‘ پر کام کا آغاز کیا تھا۔  بین ریویو کی مدد سے ایسے استعمال کنندگان جن کا اکاؤنٹ کسی وجہ سے بند ہوگیا ہے تو وہ ایپلی کیشن سے براہ راست واٹس ایپ کونظرثانی  رپورٹ بھیجنے کا اہل بناتا ہے۔ استعمال کنندہ اس رپورٹ میں بین ہونے سے قبل کی ڈسکرپشن اور دیگر تفصیلات  بھی شامل کرسکتا ہے۔

آنے والی اپ ڈیٹ میں یہ فیچر آپ کے واٹس ایپ میں شامل ہوجائے گا اور آپ اپنی صورت حال کے مطابق نظر ثانی کی درخواست دے سکیں گے۔ واٹس ایپ سپورٹ آپ کے اکاؤنٹ پر ہونے والی سرگرمیوں کا جائز لیتے ہوئے آپ کی درخواست پر نظر ثانی کرے گی۔

اگر سسٹم نے آپ کے اکاؤنٹ پر غلطی سے پابندی عائد کی ہے تو نظر ثانی مکمل ہونے کے بعد استعمال کنددہ اپنے اکاؤنٹ کو دوبارہ بحال کرسکیں گے، لیکن اگر آپ نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی ہوگی تو پھر آپ کے اکاؤنٹ پر پابندی برقرار رہے گی۔خوشی کی بات یہ ہےکہ واٹس ایپ بی ٹا نے اس فیچر کو اینڈروئیڈ صارفین کے لیے بھی متعارف کرانے پر کام کا آغاز کردیا ہے اور مستقبل کی اپ ڈیٹ میں اینڈروئیڈ پر واٹس ایپ استعمال کرنے والے اس نئے فیچر کو استعمال کرسکیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.