ٹیکنا لوجی

نئے آئی فونز میں حیران کن ٹیکنالوجی؛تفصیلات منظر عام پر

ایپل کے نئے آئی فونز تو ستمبر میں کسی وقت متعارف کرائے جائیں گے اور ان کے بارے میں کافی تفصیلات بھی لیک ہوکر سامنے آچکی ہیں۔

مگر آئی فون 13 ممکنہ طور پر دنیا کا پہلا اسمارٹ فون ہوگا جو ٹیکسٹ اور فون کالز سیلولر سگنل یا وائی فائی کے بغیر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہوگا۔

ایپل ڈیوائسز کی قابل اعتبار تفصیلات لیک کرنے والے تجزیہ کارمنگ چی کیو نے اس سال کے آئی فون سیریز کے بارے میں ایک غیرمعمولی افواہ کے بارے میں بتایا ہے۔انہوں نے بتایا کہ نئے آئی فونز میں زمین کے نچلے مدار پر گردش کرنے والے سیٹلائیٹس کی کمیونیکشن کنکٹویٹی کا فیچر ہوگا۔یہ فیچر کاسٹیوم کوالکوم ایکس 60 موڈیمز کی بدولت اس سیریز کا حصہ بنے گا جس سے فون کالز کرنا، میسجز بھیجنا اور انٹرنیٹ سروسز کا حصول ان علاقوں میں بھی ممکن ہوگا جہاں سیلولر کوریج موجود نہیں ہوگی۔یہ ایسا فیچر ہے جو اب تک کسی بھی اسمارٹ فون میں موجود نہیں۔

منگ چی کیو نے مزید بتایا کہ نیٹ ورک آپریٹرز کو سیٹلائیٹ کمیونیکشنز پرووائڈرز کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ آئی فونز سیٹلائیٹ نیٹ ورک پر بغیر اضافی لاگت پر کام کرسکیں۔مختلف سیٹلائیٹ کمپنیوں جیسے گلوبل اسٹار کے سیٹلائیٹس میں این 53 فریکوئنسی بینڈ موجود ہے جو کوالکوم کے نئے ایکس 65 فائیو جی موڈیم کو سپورٹ کرتا ہے۔اسپیس کا اسٹار لنک سیٹلائیٹ پروگرام بھی لوگوں کو سیٹلائیٹ براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس فراہم کرتا ہے۔

منگ چی کیو نے دعویٰ کیا کہ ایپل سیٹلائیٹ کمیونیکشنز کے حوالے سے پرامید ہے اور اس طرح مارکیٹ میں اپنی گرفت مضبوط کرنا چاہتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.