ٹیکنا لوجی

مائیکرو سافٹ ونڈوز11کب لانچ ہوگی؟فیصلہ ہوگیا

مائیکرو سافٹ نے اعلان کیا ہے کہ اس کا نیا آپریٹنگ سسٹم ’ونڈوز 11‘ آئندہ ماہ یعنی 5 اکتوبر کو پیش کیا جائے گا

دنیا بھر میں تمام کمپیوٹر صارفین کو اس سے مستفید ہونے کےلیے جون 2022 تک انتظار کرنا ہوگا۔ ونڈوز 11 اور ’’سرفیس‘‘ مصنوعات سے متعلق آن لائن تقریب 22 ستمبر کو منعقد ہوگی۔مزید تفصیلات کے مطابق، جن صارفین کے ڈیسک ٹاپ یا لیپ ٹاپ کمپیوٹرز میں قانونی ونڈوز 10 کے ساتھ مناسب طور پر جدید ہارڈویئر بھی موجود ہے، وہ تمام صارفین پہلے مرحلے میں ونڈوز 11 کو مفت میں ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔قانونی صارفین کا دائرہ بتدریج بڑھاتے ہوئے اس میں دوسرے صارفین کا اضافہ کیا جائے گا جبکہ اس دوران سامنے آنے والے تکنیکی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ونڈوز 11 کو اپ ڈیٹ کرنے کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔پہلے مرحلے میں اسوس، ایلین ویئر، ڈیل، ایچ پی، لینووو، سام سنگ اور مائیکروسافٹ کی اپنی ’’سرفیس‘‘ فیملی کے کمپیوٹرز اور ٹیبلٹس کےلیے ونڈوز 11 کا اجراء کیا جائے گا۔

چند ماہ پہلے مائیکروسافٹ نے اعلان کیا تھا کہ ونڈوز 11 پر اینڈروئیڈ ایپس بھی چلائی جاسکیں گی لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ ونڈوز 11 کی ابتدائی ریلیز میں یہ فیچر شامل نہیں ہوگا، البتہ اسے چند ماہ بعد ضرور شامل کرلیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.