ٹیکنا لوجی

الیکٹرک گاڑیوں کے لئے 100 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان

 ٹویوٹا موٹرز الیکٹرک گاڑیوں کی پیداوار کے لیے پاکستان میں 100 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا۔

یہ بات وزیراعظم عمران خان سے ٹویوٹا انڈس موٹرز کمپنی پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی ہونے والی ملاقات کے دوران دی جانے والی بریفنگ میں بتائی گئی ہے۔ملاقات کے موقع پر وفاقی وزیروزرا شوکت ترین، خسرو بختیار اور حماد اظہر سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹویوٹا موٹرز کے فیصلے کو روزگار کے مواقع پیدا کرنے سے متعلق قابل ذکر اقدام قرار دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.