ٹیکنا لوجی

آئی فون 13میں ٹی بی اسٹوریج کا آپشن

آئی فون 13 کی لانچنگ 14 ستمبر کو آن لائن کی جائے گی، تاہم اس میں ہونے والی نئی اپڈیٹس کی لیکس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

آئی فون استعمال کرنے والوں کو جو سب سے بڑا مسئلہ درپیش آتا ہے وہ ہے اسٹوریج کا، لیکن اس بار کہا جا رہا کہ کمپنی اس کے لیے ٹی بی اسٹوریج کا آپشن متعارف کرانے جا رہی ہے۔

آئی فون 13 پرو اور آئی فون 13 پرو میکس میں 128 جی بی، 256 جی بی، 512 جی بی اسٹوریج کے ساتھ ایک ٹی بی اسٹوریج کا آپشن بھی صارفین کو دستیاب ہوگا۔

رپورٹ میں  بتایا گیا ہے کہ آئی فون 13 منی اور آئی فون 13 میں اسٹوریج 64 جی بی کی بجائے 128 جی بی سے شروع ہوگی۔ جس کا مطلب ہے کہ اس بار کے آئی فون میں 64 جی بی اسٹوریج کا آپشن موجود نہیں ہے۔یہ پہلی بار ہوگا کہ ایپل کی جانب سے کسی آئی فون میں اتنی زیادہ اسٹوریج دی جارہی ہے۔ آئی فونز میں ایس ڈی کارڈ سپورٹ نہیں ہوتی اس لیے محدود اسٹوریج کے علاوہ صارفین کو کلاؤڈ اسٹوریج پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.