ٹیکنا لوجی

دنیا کا سستا ترین 50 میگا پکسل مین کیمرے سے لیس فون متعارف

ٹیکنالوجی کی دنیا میں کم وقت میں اپنا نام بنانے والی چینی کمپنی ریئل می کی جانب سے دنیا کے سستے ترین 50 میگا پکسل کو متعارف کرادیا گیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے معتارف کرائے جانے والے اسمارٹ فون کے فیچرز اور قیمت بھی بتائیں گئے ہیں ۔

ریئل می کے 50 میگا پکسل کیمرا فون کو سی 25 وائے کا نام دیا گیا ہے  جس  میں یونی ایس او سی ٹی 610 پراسیسر دیا گیا ہے جو اوکٹا کور سی پی یو ہے جس میں تمام کورز 1.8 گیگا ہرٹز کی ہیں۔فون میں 6.5 انچ کا ایچ ڈی پلس ڈسپلے دیا گیا ہے اور نوچ ڈسپلے میں 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے جس میں اے آئی بیوٹی فیچر بھی موجود ہے۔فون میں 4 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

رئیل می سی 25 وائے میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے۔اسی طرح 2 میگا پکسل بلیک اینڈ وائٹ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے بھی اس سیٹ اپ کا حصہ ہیں۔

اس فون کو سب سے پہلے بھارت میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کا 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 150 ڈالرز (25 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 128 جی بی اسٹوریج والا فون 163 ڈالرز (27 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.