ٹیکنا لوجی

OPPO F 19; نئی سیریز کا کم قیمت فون کب لانچ ہوگا؟

اوپو رواں برس ایف سیریز کے 3 موبائل متعارف کرانے کے بعد اسی سیریز کا نیا موبائل فون کم قیمت میں پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔

ایف 19 سیریز کے تحت اوپو اب ایف 19 ایس متعارف کرانے جارہا ہے جو ایف 19 سے ملتا جلتا ہوگا۔مائی اسمارٹ پرائس کی رپورٹ کے مطابق ایف 19 ایس 6.43 انچ کے AMOLED ڈسپلے اور 1080 پکسل ریزولیشن سے لیس ہوگا۔یہ فون ابتدائی طور پر بھارت میں پیش کیا جائے گا اور امکان ہے کہ اس کی قیمت سیریز کے دیگر موبائل فون کے مقابلے میں کم ہوگی۔اس کا چپ سیٹ سیریز کے دیگر موبائل فونز کی طرح اسنیپ ڈریگن 662 کے ساتھ 6 جی بی فزیکل ریم اور 5 جی بی ورچوئل ریم پر مشتمل ہوگا۔اس کے 48 میگا پکسل کے مین کیمرا کے ساتھ ڈیپتھ سینسنگ اور میکرو فوٹوگرافی کے لیے دو 2 میگا پکسل شوٹرز بھی ہوں گے۔دوسری جانب فرنٹ کیمرا 16 میگا پکسل کا سونی آئی ایم ایکس 471 ہوگا جو ایک کنارے پر موجود ہوگا۔

یہ فون بھی ایف 19 سیریز کے دیگر ہینڈ سیٹس کی طرح 5000 ایم اے ایچ بیٹری اور 330 واٹ فاسٹ چارجنگ سے لیس ہوگا۔اوپو نے اس موبائل فون میں ‘لو بیٹری ایس ایم ایس’ کا منفرد فیچر بھی شامل کیا ہے جو فون بند ہونے سے قبل پہلے سے منتخب کردہ فرد کو ایک پیغام ارسال کرے گا جس میں بتایا جائے گا کہ موبائل کی بیٹری چارج نہ ہونے کی وجہ سے فون بند ہے۔

اوپو ایف 19 ایس کو متعارف کرانے کی حتمی تاریخ سامنے نہیں آئی لیکن حال ہی میں اس نے بلیو ٹوتھ سرٹیفکیشن حاصل کی تھی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس حوالے سے باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.