ٹیکنا لوجی

نوکیا کا اپنی 20 ویں سالگرہ پر صارفین کو ’سرپرائز‘ دینے کا فیصلہ

موبائل فونز بنانے والی معروف کمپنی نوکیا نے اپنی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر صارفین کو سرپرائز دینے کا فیصلہ کر لیا۔

نوکیا نے اپنے مقبول ترین موبائل فونز میں سے ایک 6310 کو دوبارہ لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نوکیا کا معروف 6310 موبائل اسی طرز و بناوٹ کے ساتھ لانچ کیا جائے گا جس کی وجہ سے وہ مشہور تھا۔اس کے ساتھ موبائل فونز میں 90 کی دہائی کی معروف گیمز جن میں اسنیک اور دی بریک بھی موجود ہوں گی۔

موبائل فون میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے متعدد تبدیلیاں کی ہیں، اس کے ڈسپلے کو بہتر بنایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ موبائل فون کے پکسل، اسکرین کو بھی بڑھایا گیا ہے جب کہ بیٹری کی کارکردگی بھی بہتر بنائی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.