ٹیکنا لوجی

انسٹا گرام کا ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے صارفین کی مشکل حل کرنے کا فیصلہ

 انسٹا گرام ممکنہ طور پر رواں ہفتے ہی اپنے استعمال کنندگان کے لیے ایک نہایت اہم اور کار آمد فیچر کا اعلان کرنے جا رہا ہے۔ 

جب آپ انسٹا گرام اسٹور ی پر کوئی ویڈیو پوسٹ کرتے ہیں تو 15 سیکنڈ سے زائد دوارنیے کی ویڈیو مزید ٹکڑوں میں تقسیم ہوجاتی ہے، جس کی وجہ یہی ہے کہ انسٹا گرام اپنی اسٹوری پر صرف 15 سیکنڈز تک  کی ہی ویڈیوز کو سپورٹ کرتا ہے۔لیکن اب انسٹا گرام ممکنہ طور پر رواں ہفتے ہی اپنے استعمال کنددگان کے اس دیرینہ مسئلے کا حل پیش کرنے جا رہا ہے۔ انسٹاگرام سے متعلق خبروں کو آفیشل ریلیز سے قبل ہی ٹوئٹر پروفائل پر شائع کردینے والے موبائل ڈیولپر الیسینڈرو پلوزی کا کہنا ہے کہ انسٹاگرام اسٹوریز پر ویڈیو کا دروانیہ 15 سیکنڈ سے بڑھا کر 60 سیکنڈز(ایک منٹ ) کرنے پر کام کر رہا ہے اور جلد ہی صارفین اس فیچر کو استعمال کرسکیں  گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.