ٹیکنا لوجی

گوگل کروم استعمال کرنے والے خبردار؛ کمپنی کا اہم اعلان

اگر آپ گوگل کروم براﺅزر استعمال کرتے ہیں تو اس کو اپ ڈیٹ کر لیں ورنہ آپ اپنا ڈیٹا کھو دیں گے۔

گوگل کی طرف سے کسی بھی وقت تمام ایسے صارفین کے لیے کروم سنک سپورٹ ختم کی جا سکتی ہے جو گوگل کروم 48سافٹ ویئر یا اس سے پرانا کوئی کروم ورژن استعمال کر رہے ہیں۔جو صارفین اپنے ان پرانے ورژنز کو اپ ڈیٹ نہیں کریں گے،سپورٹ ختم ہونے پر ان کا جو بھی ڈیٹا کروم براوزر کے ذریعے سنک کیا گیا ہے وہ ختم ہو جائے گا۔

گوگل کروم میں جو ڈیٹا محفوظ ہوتا ہے اس میں صارف کا پاس ورڈ ، ہسٹری ، بک مارکس اور دیگر چیزیں ہوتی ہیں ، یہ ڈیٹا کمپنی کے سرورز میں محفوظ ہوتا ہے تاکہ وقت ضرورت صارف اس کو استعمال کر سکے اور اس کو تلاش کرنے میں مشکل پیش نہ آئے۔

واضح رہے کہ ایک کروم سپورٹ منیجر کی طرف سے کمپنی کے سپورٹ پیج پر ایک پوسٹ کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اگر ایم 96 ورژن کے لانچ ہوتے ہی ایم 48 یا اس سے پرانے ورژنز کو اپ ڈیٹ نہیں کیا تو سنک سپورٹ ختم کر دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.