ٹیکنا لوجی

گوگل میپ کا نیا اور زبردست فیچر کون سا ہے؟

گوگل نے اپنی مقبول سروس میپس میں نیا زبردست فیچر متعارف کروادیا جس کے بعد صارفین کو بڑی آسانی مل گئی۔

میپس میں شاپنگ مراکز، ایئرپورٹس اور ٹرانزٹ اسٹیشنز میں نیوی گیشن کے حوالے سے مدد کے لئے نئے فیچرز کا اضافہ کیا ہے۔

گوگل نے ایک بلاگ میں بتایا کہ میپس میں ڈکشنری فیچر کو توسیع دی جارہی ہے تاکہ لوگ اپنے ارگرد موجود بڑی عمارات کا راستہ تلاش کرسکیں جس سے انہیں عمارات یا شاپنگ مراکز کے اندر موجود دکانوں کو جلد دیکھنے کا موقع ملے گا یا وہ ایئرپورٹ لاؤنجز کی لوکیشن اور پارکنگ لاٹس سمیت دیگر مقامات تلاش بھی کرسکیں گے۔

گوگل میپس میں دیگر متعلقہ تفصیلات جیسے مراکز کے کام کے اوقات اور ریٹنگز کا بھی اضافہ کیا جارہا ہے۔

اس کے علاوہ ایک اور فیچر ایریا بزی نس بھی سروس کا حصہ بنایا گیا ہے جس میں لائیو ٹریںڈز کو بھی شامل کیا گیا ہے ،اس سے کسی مخصوص علاقے کے مصروف ہونے کے بارے میں بتایا جاتا ہے اور گنجان علاقوں میں جانے سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

گوگل کے مطابق فی الحال یہ فیچر امریکا کی 30 ریاستوں کی 2 ہزار سے زیادہ اسٹور لوکیشنز کے لئے دستیاب ہوگا۔

گوگل میپس میں عام سودا سلف کی خریداری کو آسان بنانے کی کوشش بھی جارہی ہے اور ریٹیلرز کے اسٹیٹس یا آرڈرز کی ٹریکنگ کا فیچر پیش کیا جارہا ہے۔

کمپنی نے بتایا ہے کہ گھر سے باہر مناسب قیمت میں کھانے کی سہولت کے لئے ریسٹورنٹس کی قیمتوں کی رینج کا اضافہ بھی میپس میں کیا جارہا ہے ،اس فیچر کے لئے صارفین کے کنٹری بیوشن کا سہارا لیا جائے گا جبکہ ریسٹورنٹ ریویو، آؤٹ ڈور بیٹھنے کی دستیابی، ڈیلیوری آپشنز اور دیگر تفصیلات بھی جاننا ممکن ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.