ٹیکنا لوجی

جاسوسی کا الزام ؛ایپل نے اسرائیلی سافٹ ویئر کمپنی پر مقدمہ کردیا

معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے جاسوسی سافٹ ویئر ‘پیگاسس’بنانے والی اسرائیلی  کمپنی ‘این ایس او’ کے خلاف امریکا میں مقدمہ دائر کردیا۔

 ایپل  نے صارفین کی ڈیوائسز کو ہیک کرنے کے لیے جاسوسی سافٹ ویئر  پیگاسس استعمال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اسرائیلی کمپنی  این ایس او کے خلاف امریکا میں مقدمہ دائر کردیا ہے۔ امریکی وفاقی عدالت میں دائر کی گئی ایک قانونی شکایت میں ایپل نےاین ایس او کو  21ویں صدی کا غیر اخلاقی کرائے کا فوجی قراردے دیا۔

ایپل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ  اسرائیلی کمپنی این ایس او نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے  سائبر سرویلنس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.