ٹیکنا لوجی

ایپل نے شیاؤ می سے ایک بار پھر پہلی پوزیشن چھین لی

عالمی سطح پر چپس کی قلت اور دیگر کمپنیوں سے سخت مسابقت کے نتیجے میں شیاؤمی سے 3 ماہ بعد ہی دنیا کی دوسری بڑی کمپنی کی پوزیشن چھن گئی ہے۔

چینی کمپنی نے اپریل سے جون کے دوران ایپل کو پیچھے چھوڑ کر دوسری پوزیشن پر قبضہ جمایا تھا مگر یہ سبقت جولائی سے ستمبر کی سہ ماہی میں ختم ہوگئی۔

شیاؤمی کی جانب سے 23 نومبر کو جاری سہ ماہی رپورٹ میں بھی بتایا گیا کہ اس کا اسمارٹ فون بزنس سیمی کنڈکٹرز کی قلت کے نتیجے میں بری طرح متاثر ہوا ہے۔

ایسی توقع کی جارہی ہے کہ چپس کا بحران 2022 کی اولین ششماہی کے دوران بھی برقرار رہ سکتا ہے۔شیاؤمی کے صدر وانگ شیانگ نے سہ ماہی رپورٹ کے اجرا کے موقع پر بتایا کہ رواں سال خصوصی بیک گراؤنڈ کا حامل ہے اور عالمی سطح پر پرزہ جات کی کمی بھی ہے جو کہ ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے۔شیاؤمی نے 2021 کی تیسری سہ ماہی میں 4 کروڑ 39 لاکھ اسمارٹ فونز دنیا بھر میں فروخت کیے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 6 فیصد کم ہیں۔

کمپنی نے اسمارٹ فونز کو اپنے بزنس کا بنیادی ستون قرار دیا جس میں دیگر ڈیوائسز جیسے گھریلو برقی مصنوعات بھی شامل ہے جبکہ وہ 2024 میں الیکٹرک گاڑیوں کی پروڈکشن بھی شروع کرنے والی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.