ٹیکنا لوجی

واٹس ایپ کے ویب ورژن میں حیرت زدہ فیچر متعارف

فیچرصارفین کوان کی عام تصاویرکواسٹیکرزمیں بدلنے کی سہولت فراہم کرے گ

اچھی خبر یہ ہے کہ اس میں ایک نئے فیچرکاسٹیوم اسٹیکرمیکرکا اضافہ ہوا ہے۔ یہ فیچرصارفین کوان کی عام تصاویرکواسٹیکرزمیں بدلنے کی سہولت فراہم کرے گا۔ اس فیچرکو استعمال کرنے کے لیے چیٹ ونڈوزمیں پیپرکلپ (اٹیچمنٹس) آئیکون پرکلک کریں اوروہاں اسٹیکرزکا انتخاب کریں۔ اسٹیکرکے انتخاب کے بعد صارف اپنی پسند کی تصویر اپ لوڈ کرکے اسے اسٹیکرکی شکل دے سکیں گے۔ ایک بار لوڈ ہونے کے بعد تصاویرکو ایڈٹ کرکے پرفیکٹ اسٹیکرمیں بدلا جاسکےگا۔ تصویرکے پس منظرکوکٹ کیا جاسکے گا، ان کوکراپ کیا جاسکے گا، ایموجی، ٹیکسٹ اوردیگر واٹس ایپ اسٹیکرزکو بھی ان کا حصہ بنایا جاسکے گا۔

ویسے واٹس ایپ میں اپنے اسٹیکرزبنانا کوئی نیا خیال نہیں۔ اینڈرائیڈ اورآئی اوایس ڈیوائسزمیں واٹس ایپ میں کاسٹیوم اسٹیکرزتیارکرنے میں مددگارمتعدد تھرڈ پارٹی ایپس موجود ہیں۔ مگرویب ورژن میں یہ سہولت موجود نہیں تھی اورکمپنی نےاسے براہ راست اپنی سروس کا حصہ بنایا ہے تویقیناً صارفین کے لیے یہ کارآمد فیچرہوگا۔ خاص طورپربڑی اسکرین پرتصاویرکو ایڈٹ کرنا بھی زیادہ آسان ہوتا ہے۔ یہ فیچرویب ورژن کے بعد آئندہ ہفتے ڈیسک ٹاپ ایپس کے لیے بھی متعارف کرا دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.