ٹیکنا لوجی

ٹویٹر نے صارفین کے لئے نئی سہولت کا اعلان کر دیا

ٹویٹر نے ایک اہم قدم کے طور پر تمام ٹویٹس اور اس سے وابستہ تمام ڈیٹا کو ایک ہی کارڈ پر گوگل اینے لیٹکس کے طور پر پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے ٹویٹر کو ایک ہی جگہ تمام ضروری معلومات حاصل ہوسکیں گی۔

اب اینیلیٹکس ڈسپلے میں ری ٹویٹس، جوابات، لائکس، اور ان کی رسائی کو ایک ہی جگہ بہت سادہ انداز میں دیکھا جاسکے گا۔ اس کے علاوہ فون اور ٹویٹس کے لیے ڈسپلے تھوڑتے مختلف ہوسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ آپ یہ بھی جان سکیں گے کہ پروفائل پر کس نے کلک کیا ہے ۔ بس اس کے لیے ’ویو انگیجمنٹ‘ بٹن کو چھونا ہوگا۔ تاہم اس زبردست سہولت کی بدولت آپ اپنے اکاؤنٹ کو گہرائی میں جان سکیں گے۔ اس سے قبل ٹویٹر تجزیاتی ڈیٹا حاصل کرنا آسان نہ تھا۔ اسی وجہ سے ٹویٹر تجزیاتی ٹول دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے بہت پیچھے تھے۔

لیکن اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا یہ سروس مفت ہوگی یا اس کی کوئی قیمت بھی دینا ہوگی۔ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ بلیوٹک (نشان) والے اکاؤنٹس کے لیے یہ بلامعاوضہ نہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.