ٹیکنا لوجی

سام سنگ کا اپنی آئیکونک فون سیریز ختم کرنے پر غور

سام سنگ کے گلیکسی نوٹ چند مقبول ترین اسمارٹ فونز میں سے ایک ہے جس نے بڑی اسکرین والی ڈیوائسز کو دنیا بھر میں مقبول کیا۔

پہلا گلیکسی نوٹ 5.3 انچ اسکرین کے ساتھ تھا جو آج تو چھوٹا محسوس ہوتا ہے مگر اس دور میں سب سے بڑا تھا جس کے ساتھ اسٹائلوس یا ایس پین کی شکل میں نئی ٹیکنالوجی کی فراہم کی گئی تھی۔مگر کچھ ماہ بعد کمپنی نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ 2021 میں چپس کی قلت کے باعث نوٹ سیریز کے فونز پیش نہیں کیے جارہے اور وہ 2022 میں متعارف کرائے جائیں گے۔

یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ سام سنگ کی جانب سے گلیکسی نوٹ سیریز کو ہمیشہ کے لیے ختم کیا جارہا ہے۔ سام سنگ کی جانب سے نوٹ سیریز کو 2022 کے فونز کی منصوبہ بندی سے مکمل طور پر نکال دیا گیا ہے۔نوٹ سیریز کو ختم کرنے کی بنیادی وجہ فولڈ ایبل فونز ہیں اور یہ فیصلہ قابل فہم بھی ہے۔

2019 میں گلیکسی نوٹ 10 کے ایک کروڑ 27 لاکھ یونٹ فروخت ہوئے جبکہ 2020 میں گلیکسی نوٹ 20 کے 97 لاکھ ماڈلز فروخت ہوئے۔اس کے برعکس گلیکسی زی فولڈ کے ایک کروڑ 30 لاکھ یونٹ فروخت ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.