ٹیکنا لوجی

آنر کے نئے موبائلز ایسا کیا خاص ہے جس کی دھوم مچ گئی؟

آنرنےیکم دسمبر 2021 کو آنر 60 سیریزمتعارف کرانےکا اعلان گزشتہ دنوں کیا تھا

آنر کے نئے موبائلز ایسا کیا خاص ہے جس کی دھوم مچ گئی؟،آنرنےیکم دسمبر 2021 کو آنر 60 سیریزمتعارف کرانےکا اعلان گزشتہ دنوں کیا تھا۔ یہ جون میں متعارف کرائےجانےوالے 50 سیریزکی جگہ لیں گےجن کوعالمی سطح پراکتوبر میں پیش کیا گیا تھا۔ یہ آنرکےطویل عرصےبعد عالمی سطح پرگوگل موبائل سروس سپورٹ سےلیس اولین فونزتھے۔ اب آنر 60 سیریزکےفیچرزکےحوالےسےتفصیلات سامنےآئی ہیں۔ کمپنی کی جانب سےآنر 60 اور 60 پروکومتعارف کرائے جانےکی تیاری کی جارہی ہے۔ لیکن ان فونزمیں اسنیپ ڈراگون 778 جی اور 778 جی پلس پراسیسرزدیئےجانےکا امکان ہے۔ لیک کے مطابق آنر 60 میں 12 جی تک ریم ہوگی اوراینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا استعمال کیا جائے گا۔

اس سےقبل رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ آنر 60 پروماڈل میں فل ایچ ڈی پلس ڈسپلے 120 ہرٹزریفریش ریٹ کےساتھ دیا جائےگا۔ فون کے بیک پرمین کیمرا 108 میگا پکسل کا ہوگا اورفرنٹ پر 50 میگا پکسل کا طاقتورسنسرموجود ہوگا۔ فون کےلیے 66 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ بھی فراہم کی جائےگی۔ کمپنی کی جانب سےبھی اس سیریزکا ایک ویڈیوٹیزرجاری کیا گیا تھا جس میں ڈیزائن کی جھلک پیش کی گئی۔ ٹیزرمیں کاسمک تھیم کومدنظررکھا گیا ہےجس سے عندیہ ملتا ہےکہ فون کے کیمرے میں آسٹروفوٹوگرافی موڈ دیئے جانے کا امکان ہے۔ اس سیریزکےبیک پر 50 سیریزکی طرح کا ٹوسرکل کیمرا سیٹ اپ برقراررکھا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.