ٹیکنا لوجی

صارفین کے اکاؤنٹ محفوظ بنانے کے لئے فیس بک کا اہم فیصلہ

فیس بک نے صارفین کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے سیکیورٹی پروگرام کو توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

پریس بریفننگ کے دوران کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اس پروگرام میں شامل صارفین کے لیے ٹو فیکٹر آتھنٹیکشن سوئچ آن کرنا لازمی ہوگا۔فیس بک میں اس پابندی پر عملدرآمد آئندہ چند ماہ میں پوری دنیا کے صارفین کے لیے ہوگا۔

فیس بک نے وضاحت کی کہ اس کی جانب سے ویب سائٹ پر ٹو فیکٹر آتھنٹیکشن کے استعمال کو بڑھانے کے لیے کام کیا جارہا ہے۔کمپنی نے بتایا کہ ان گروپس کو ٹو ایف اے کا بہتر تجربہ اور سپورٹ فراہم کی جائے گی۔فیس بک نے تسلیم کیا کہ تمام صارفین کو نئے قانون پر عمل کرنے کے لیے کچھ وقت لگ سکتا ہے کیونکہ ہر ایک پلیٹ فارم کو بہت زیادہ متحرک انداز سے استعمال نہیں کرسکتا۔

کمپنی کے مطابق یہ پروگرام سال کے آخر تک 50 سے زیادہ ممالک میں دسیتاب ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.