ٹیکنا لوجی

واٹس ایپ بزنس میں ایک اور منفرد فیچرشامل

واٹس ایپ نے گزشتہ سال اپنے صارفین کے لیے متعدد نئے فیچرز متعارف کرائے، اس میسیجنگ پلیٹ فارم کی جانب سے نئے سال کے پہلے ہفتے ہی 4 منفرد فیچرز پیش کردیے گئے ہیں۔

واٹس ایپ نے دسمبر کے آخری ہفتے میں اپنے پلیٹ فارم میں ’بزنس نیئر بائے‘ کے نام سے ایک اور فیچر شامل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جس کی بدولت واٹس ایپ بزنس ایپ کے صارفین اپنے ارد گرد موجود کاروباری مراکزاور دیگر مقامات کے بارے میں جان سکتے ہیں۔

بزنس اکاؤنٹس کے لیے اپ ڈیٹ کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے واٹس ایپ نے آج پھر ایک نیا فیچر پیش کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اس نئے آپشن کو استعمال کرتے ہوئے بزنس اکاؤنٹس کے حامل صارفین سرچ زرلٹس کو فلٹر کرنے کے اہل ہوجائیں گے۔اس فیچر کی مدد سے صارفین چیٹ اور پیغامات کو با آسانی سرچ کرسکیں گے۔ اگر یہ فیچر آپ کے واٹس ایپ بزنس اکاؤنٹ پر ان ایبل( فعال) ہو چکا ہے تو آپ کو سرچ کے خانے میں کانٹیکٹ، نان کانٹیکٹ اور ان ریڈ کے آپشنز دکھائی دیں گے۔

ان آپشنز کی بدولت آپ تیزی سے اپنے مطلوبہ سرچ رزلٹس کو دیکھ سکتے ہیں، اس فیچر کے ذریعے آپ ایسے افراد کی جانب سے موصول ہونے والی تصاویر بھی تلاش کر سکتے ہیں جو کہ آپ کی فون بک ( کانٹیکٹ ) میں محفوظ نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ یہ فیچر صرف واٹس ایپ بزنس اکاؤنٹس کے لیے ہیں اور فی الحال اسے  واٹس ایپ میسنجر کے لیے متعارف کرانے کی منصوبہ بندی نہیں کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.