ٹیکنا لوجی

ٹویوٹا مسلسل دوسرے سال بھی نمبر وَن

جاپان کی ملٹی نیشنل آٹوموٹیو مینوفیکچرر ٹویوٹا مسلسل دوسرے سال بھی گاڑیوں کی فروخت کے حوالے سے نمبر وَن کمپنی رہی۔

جاپان کی گاڑی ساز بڑی کمپنی ٹویوٹا نے مسلسل دوسرے سال بھی دنیا بھر میں فروخت کے حوالے سے اپنا اعزاز برقرار رکھا ہے، گاڑیوں کی فروخت کے لحاظ سے 2021 میں بھی ٹویوٹا دنیا کی پہلے نمبر کی گاڑی ساز کمپنی رہی۔کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ اس کے عالمی گروپ نے جنوری سے نومبر تک 95 لاکھ سے زائد گاڑیاں فروخت کیں، ان میں ٹویوٹا کی ذیلی کمپنیوں دائی ہاتسُو اور ہینو کی گاڑیوں کی فروخت بھی شامل ہے۔دوسری طرف ٹویوٹا کی قریبی حریف کمپنی، جرمنی کی فاکس ویگن کا کہنا ہے کہ اس کے گروپ نے پورے سال جو گاڑیاں فروخت کی ہیں، ان کی تعداد تقریباً 89 لاکھ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.