ٹیکنا لوجی

کھانے میں نمکین ذائقے کو بڑھانے والی الیکٹرک چاپ اسٹکس تیار

جاپان نے کھانے میں نمکین ذائقے کو  بڑھانے والی الیکٹرک چاپ اسٹکس تیار کرلی ہیں۔

 جاپان کے محققین نے ایسی کمپیوٹرائز الیکٹرک چاپ اسٹکس تیار کرلی ہیں جو کھانے میں نمکین پن کے احساس کو بڑھاتی ہیں۔ ان چاپ اسٹکس کو تیار کرنے کا مقصد ممکنہ طور پر ان لوگوں کی مدد کرنا جنہیں اپنی خوراک میں نمک کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔

جاپان کی میجی یونیورسٹی کے پروفیسر ہومی میاشیتا اور مشروبات بنانے والی کمپنی کیرن ہولڈنگز  کے تعاون سے تیار کردہ  چاپ اسٹکس کلائی پر پہنے ہوئے ایک منی کمپیوٹر  اور الیکٹرک  محرکات کی مدد سے  کھانے میں نمکین ذائقے کو بڑھاتی ہیں۔میاشیتا کا کہنا ہے کہ یہ کلائی پر پہننے والا آلہ کھانے سے سوڈیم آئونز(sodium ions) کو چاپ اسٹکس کے ذریعے منہ تک منتقل کرنے کے لیے ایک کمزور الیکڑک کرنٹ کو  استعمال کرتا ہے جہاں وہ کھانے میں نمکین پن کا احساس پیدا کرتے ہیں۔میاشیتا  کے مطابق اس کے نتیجے میں کھانے میں نمکین ذائقہ 1.5 گنا بڑھ جاتا ہے۔

 نمکین ذائقہ بڑھانے والی یہ چاپ اسٹکس جاپان میں خاص طور پر مطابقت رکھتی ہیں کیونکہ وہاں زیادہ ترکھانے نمکین کھائے جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.