ٹیکنا لوجی

ویڈئین: مچھربھگانے والی گھڑی؛حیران کن ایجاد

کیا کوئی گھڑی ایسی ہوتی ہے جو گرمی میں ہوا فراہم کرے اور مچھروں کو بھگا سکے۔ جی ہاں! وینڈیئن ایک ایسی ایجاد ہے جس میں دونوں خواص موجود ہیں۔اس گھڑی کو کلائی پر پہنیں، بیگ کے پٹے پر لگائیں، یا کسی اور جگہ رکھیں۔ مچھر بھگانے والی یہ گھڑی نما شے حاملہ خواتین اور بچوں کے لیے مکمل طور پر محفوظ ہے اور اسے کئی طرح سے آزمایا گیا ہے۔

جاگنگ کرتے ہوئے اسے اوپری بازو سے بھی چپکایا جاسکتا ہے۔ یہ بہت سائنسی انداز میں کام کرتی ہے۔ اس سے ایک ہلکی لیکن طاقتور بو خارج ہوتی ہے جو انسانوں کے لیے تو محفوظ ہیں لیکن مچھروں کو دور رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس کے اندر خاص بو چھوڑنے والا پورا نظام ہے۔ مچھر بھگانے والے کیمیکل کو دور تک پہنچانے کے لیے اس میں تیزرفتار ٹربو پنکھا چلتا رہتا ہے ۔ پنکھے کی بدولت گویا کیمیکل اتنا دور تک جاتا ہے کہ کم سے کم وہ آپ کو مچھروں سے محفوظ رکھتا ہے اور یوں آپ کے گرد ایک ایسا حلقہ بن جاتا ہے جو آپ کو ان کے ڈنک سے محفوظ رکھتا ہے۔ یہی اس ایجاد، وینڈیئن کا خاصہ ہے۔

اس چھوٹے سے نظام کے خواص بھی جان لیجئے۔ اس میں ایک باریک ہیٹر ہے جو کیمیکل کو گرم کرتا ہے اور وہ باہر خارج ہونا شروع ہوجاتا ہے۔ کیمیکل ہرطرح کے زہریلے اثرات سے پاک ہے کیونکہ دوا کو پودوں  سے کشید کیا گیا ہے۔ وینڈیئن کو یوایس بی سے بھی چارج کیا جاسکتا ہے ۔ایک مرتبہ چارج ہونے کے بعد اس کی بیٹری دیر تک کام کرتی رہتی ہے۔ اطراف میں چھوٹٰی چھوٹی جھریاں موجود ہیں جہاں سے کیمیائی اجزا دور دور تک پہنچتے ہیں۔

بلاشبہ یہ ایک شاندار ایجاد ہے جو بالخصوص افریقی بچوں کی جان بھی بچاسکتی ہے کیونکہ ملیریا سے اموات کے سب سےزیادہ واقعات صحارا افریقہ میں ہوتے ہیں جن کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.