آمدنی کے اشتراک کے پروگرام کا اعلان
مشتہرین گیمنگ، فیشن، صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں کی ویڈیوز میں سے کسی ایک کا انتخاب کرسکیں گے
مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے سب سے نمایاں تخلیق کاروں کے ساتھ اشتہارات کی آمدنی کے اشتراک کے پروگرام کا اعلان کیا ہے جس کے ذریعے صارفین اچھی رقم کما سکیں گے۔ مختصر ویڈیو فارمیٹ ایپ حالیہ برسوں میں عالمی سطح پر ایک ارب سے زیادہ فعال صارفین کے ساتھ بے حد مقبول ہوئی ہے۔
اب کمپنی کے عہدیداران کی جانب سے ٹک ٹاک پلس پروگرام کا آغاز کیا جارہا ہے جس کے تحت، کمپنیاں اپنے اشتہارات کو صارف کے مواد کے ساتھ مخصوص زمروں میں رکھ سکتی ہیں۔ پلس پروگرام کے تحت مشتہرین گیمنگ، فیشن، صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں کی ویڈیوز میں سے کسی ایک کا انتخاب کرسکیں گے۔
اس طرح ٹارگٹ ایڈورٹائزنگ کوزیادہ سےزیادہ فروغ مل سکےگا تاہم یہ اشہتارصرف تصدیق شدہ یا کم ازکم ایک لاکھ سبسکرائبرز والےاکاؤنٹس پرہی دکھائے جائیں گے۔ فی الحال چھوٹےیعنی کم فالوورز والےٹک ٹاکرزاس پروگرام کا حصہ نہیں ہوں گےاوروہ اس ایپ کےذریعےپیسےنہیں کما سکیں گے۔