ٹیکنا لوجی

گوگل کا کال ریکارڈنگ ایپلی کیشنز بلاک کرنے کا فیصلہ

گوگل نے 11  مئی سے تمام کال ریکارڈر ایپس کو بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گوگل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ صارفین کی بہتر رازداری کے لیے کیا گیا ہے۔اس پابندی سے اب ایپ ڈویلپرز کال ریکارڈنگ کی اے پی آئی تک رسائی حاصل نہیں کر سکیں گے۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ صارفین کے لئے اس فیچر کو ختم کیا جا رہا ہے۔

اینڈروئیڈ اپنے اوپن سورس ہونے کی وجہ سے بہت مقبول ہے۔ اگر آپ اینڈروئیڈ سمارٹ فون پر کال ریکارڈر فیچر استعمال کرنا چاہتے ہیں، تو یہاں کچھ برانڈز ہیں جو اسے اپنی ڈیوائسز کے ان بلٹ فیچر کے طور پر پیش کرتے ہیں۔

ان برانڈز میں اوپو، شیاومی، پوکو، ون پلس، ریئل می، ویوو اور دیگر چینی موبائلز شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.