ٹیکنا لوجی

موٹرولا کے بہترین فیچر سے لیس سستے ترین فون کی تفصیلات

موٹرولا کا نام اسمارٹ فون کی دنیا میں کسی تعارف کا محتاج نہیں، اپنے ڈیزائن خصوصاً بیٹری بیک اپ کی وجہ سے اسے پسند کرنے افراد کا ایک الگ حلقہ ہے۔

اپنے انہی صارفین کے لیے موٹرولا تواترکے ساتھ نئے فون مارکیٹ میں لانچ کررہا ہے۔

اسمارٹ فون کے حوالے سے اندر کی خبریں دینے والے ٹپسٹرمکول شرما نے اپنی ٹوئٹ میں موٹرولا کے نئے ماڈل کی تفصیلات لیک کردی ہیں۔ جن کے مطابق موٹرولا موٹو ای 32 ایس کے نام سے 27 مئی کو ایک مڈرینج اسمارٹ فون لانچ کر رہی ہے۔

لیکس کے مطابق موٹرولا کے اس نئے ماڈل کو ابتدائی طور بھارتی مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ موٹو ای 32 ایس میں 6.5 انچ کی آئی پی ایس ایل سی ڈی ہول پنچ اسکرین دی جائے گی۔ جو کہ 90 ہرٹز کے ریفریش ریٹ کے ساتھ اچھا ڈسپلے فراہم کر سکے گی۔اس نئے ماڈل کا ڈیزائن ہوبہو اس ماہ کے پہلے ہفتے میں یورپ میں متعارف کرائے گئے موٹو E32 جیسا ہے۔ موٹو ای 32 کو مئی کے پہلے ہفتے میں 149 یورو کی قیمت پر یورپ میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا اور امید ہے کہ موٹو ای 32 ایس کی قیمت بھی اسی کے آس پاس ہی ہوگی۔

موٹرولا کے اس نئے ماڈل کو سلیٹ گرے شیڈ اور اسکرین کے وسط میں دیے گئے ہول پنچ کیمرے کے ساتھ لانچ کیا جائے گا۔

فون کے عقبی حصے پر ایل ای ڈی فلیش لائٹ کے ساتھ تین کیمروں پر مشتمل کیمراسیٹ اپ دیا جائے گا تاہم ان کیمروں کی ریزولیشن کے بارے میں معلومات ظاہر نہیں کی گئی ہیں۔

فون کے نچلے حصے مییں موٹرولا کی برانڈنگ کے ساتھ تینوں کیمروں کی پوزیشن بالکل اسی طرح دی گئی ہے جیسی ہم موٹو ای 32 میں دیکھ چکے ہیں۔

ممکنہ طور پر موٹوای 32 ایس کو 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ جب کہ اسٹوریج میں اضافے کے لیے مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ بھی دی جائے

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.