ٹیکنا لوجی

گوگل اسٹریٹ ویو نے 15 سال مکمل کر لیے

گوگل نے 15 برس قبل اسٹریٹ ویو متعارف کرایا تھا جو 360 ڈگری میں پوری دنیا کا نقشہ پیش کرتا ہے۔

اس وقت پاکستان سمیت دنیا کے 100 سے زائد ممالک کے 220 ارب سے زائد اسٹریٹ ویو تصاویر دستیاب ہیں جو لوگوں کو بالکل اس طرح کا تجربہ فراہم کرتی ہیں گویا وہ اپنا فون یا کمپیوٹر استعمال کرتے ہوئے ٹھیک اُسی مقام پر موجود ہیں۔اسٹریٹ ویو نہ صرف آپ کو فی الحقیقت مختلف مقامات کا جائزہ لینے میں مدد فراہم کرتا ہے بلکہ یہ ہماری نقشہ نویسی کے لیے کی جانے والی کوششوں کے لیے بھی نہایت اہمیت رکھتا ہے یعنی آپ کو پوری دنیا کے بارے میں انتہائی تازہ ترین معلومات فراہم کرتا ہے اور ساتھ ہی متاثر اور بے ساختہ نقشے کے لیے بنیاد بھی فراہم کرتا ہے۔

پاکستان میں لوگ برسوں سے پیگ مین (Pegman) کی مدد سے مختلف مقامات تلاش کرتے رہے ہیں جن مین بحیرہ عرب کی شاہانہ نیل گو لہروں سے لے کر شمالی پاکستان کے خیرہ کر دینے والے مناظر کو سمو کر اسٹریٹ ویو نے سیاحت کو ایک نیا موڑ دیا ہے بلکہ جب کورونا وبا کے بعد ملک نے مختلف مقامات کو عوام کے لیے کھولنا شروع کیا تو لوگوں نے اسٹریٹ ویو سے بھی فائدہ اٹھایا تاکہ ائیرپورٹس اور مساجد جیسے مقامات کے بارے میں تازہ ترین معلومات حاصل کرسکیں جہاں وہ جانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.