ٹیکنا لوجی

واٹس ایپ نے وہ فیچر متعارف کرادیا جو جی میل میں بھی نہیں

واٹس ایپ پیغام رسانی کے لئے دنیا کی سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپلیکیشن ہے جس نے وہ زبردست فیچر متعارف کروایا ہے جو جی میل میں بھی نہیں ہے۔

کمپنی نے ایک میسیج میں 2 جی بی مواد بھیجنے کا فیچر متعارف کروادیا ہے جس کا اعلان گزشتہ ماہ کیا تھا۔

اب پاکستان سمیت دنیا بھر کے صارفین میسیجز کے ذریعے 2 جی بی کی ویڈیو، آڈیو اور ڈاکیومینٹس فائل آسانی سے بھیج سکیں گے۔اگر تاحال بعض صارفین میسیجز کے ذریعے 2 جی بی تک مواد بھیجنے سے قاصر ہوں تو جلد ہی ان کے پاس بھی نیا فیچر کام شروع کردے گا۔میسیجز کے ذریعے 2 جی بی مواد بھیجنے کی اجازت دیے جانے کے بعد اب واٹس ایپ سب سے زیادہ مواد بھیجنے کی اجازت دینے والی اپیلی کیشن بن گئی ہے۔

گوگل کی جی میل پر بھی صارفین ایک ای میل کے ذریعے 25 ایم بی تک مواد بھیج سکتے ہیں یعنی جی میل صارفین واٹس ایپ کے مقابلے 1900 فیصد کم مواد بھیج سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ مائیکرو سافٹ کی آؤٹ لک ای میل پر بھی صارفین کو 20 ایم بی مواد بھیجنے کی اجازت ہوتی ہے یہاں تک کے انسٹاگرام اور فیس بک بھی میسیجز کے ذریعے 2 جی بی مواد بھیجنے کی اجازت نہیں دیتے۔واٹس ایپ کی طرح صرف ٹیلی گرام ایپلیکیشن ایک میسیج کے ذریعے 2 جی بی مواد بھیجنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.