ٹیکنا لوجی

میٹاکا 2 کیمروں والی اسمارٹ واچ تیارکرنےمنصوبہ ختم

رپورٹ کےمطابق اس اسمارٹ واچ پرکام کرنےوالی ٹیم کوگزشتہ دنوں کہا گیا کہ یہ منصوبہ ختم کیا جارہا ہے

بلومبرگ کی رپورٹ کےمطابق میٹا کی یہ اسمارٹ واچ ایپل واچ کےمقابلےمیں تیارکی جارہی تھی جس میں تصاویرلینےکےلیے 2 کیمرے دیےجانےتھے۔ مختلف رپورٹس کےمطابق یہ ویئرایبل ڈیوائس ایکٹیویٹی ٹریکنگ، میوزک پلےبیک،میسجنگ،ہارٹ ریٹ مانیٹر،ایل ٹی ای کنکٹویٹی سپورٹ اوردیگرمتعدد فیچرزسےلیس ہوتی۔ اس اسمارٹ واچ پر 2 برس سےکام جاری تھا مگراب اسےروک دیا گیا ہے۔

رپورٹ کےمطابق اس اسمارٹ واچ پرکام کرنےوالی ٹیم کوگزشتہ دنوں کہا گیا کہ یہ منصوبہ ختم کیا جارہا ہے۔ میٹا کی جانب سے 2023 میں اس اسمارٹ واچ کومتعارف کرانےکی منصوبہ بندی کی گئی تھی مگراخراجات میں کمی لانےکی پالیسی کےباعث ممکنہ طورپراس کی تیاری روکی گئی ہے۔ میٹا کےحکام نےاپریل 2022 میں کہا تھا کہ کمپنی کےسالانہ اخراجات کو 3 ارب ڈالرزتک کم کیا جائےگا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس اسمارٹ واچ پرتوکام روک دیا گیا ہےمگردیگرویئرایبل ڈیوائسزکی تیاری جاری رہےگی۔

اس اسمارٹ واچ منصوبےکا انکشاف سب سےپہلے 2021 میں ہوا تھا اوررپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ یہ ڈیوائس اگیومینٹڈ رئیلٹی (اے آر) ٹیکنالوجی سےلیس ہوگی۔ بلومبرگ کےمطابق اسمارٹ واچ کےپروٹوٹائپ ماڈل کی تصاویرسےعندیہ ملتا ہےکہ یہ دیگرکمپنیوں کی اسمارٹ واچزسےمختلف ہوگی۔ پہلا بڑا فرق تو 2 کیمروں کا تھا جن میں سےایک اسکرین کےنیچےجبکہ دوسرا بیک پرموجود تھا۔ اس اسمارٹ واچ کومیٹا کا رئیلٹی لیبزڈویژن تیارکررہی تھا،یہ ڈویژن میٹا ورس کی تیاری کےلیےمختلف منصوبوں پرکام کررہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.