ٹیکنا لوجی

ٹک ٹاک نے دلچسپ ’اوتارز‘ فیچر متعارف کروا دیئے

مقبول مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے ایک اور دلچسپ فیچر متعارف کروادیا جس سے اب صارفین اپنے اینیمیٹڈ اوتار تیار کرسکیں گے۔

اس دلچسپ فیچر کوٹک ٹاک اواتارز کا نام دیا گیا ہے اور یہ انیمیٹڈ اواتار ویڈیوز میں بھی استعمال ہوسکیں گے اور یہ فیچر کافی حد تک اسنیپ چیٹ کے بٹ موجی یا ایپل کے می موجی سے ملتا جلتا ہے۔صارفین ان اواتار کو اپنی مرضی کے مطابق مختلف ملبوسات، بالوں کے انداز اور دیگر سے سجا سکتے ہیں۔ٹک ٹاک میں اس حوالے سے ٹیمپلیٹس دستیاب ہوں گے جن کو بدلا جاسکتا ہے یا صارف کی مرضی ہوگی تو وہ بالکل منفرد اواتار خود بھی تیار کرسکتا ہے۔

ان اواتارز کے لیے مختلف وائس ایفیکٹس کا اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے جن کو کمپنی نے انیمیٹڈ ری ایکشنز کا نام دیا ہے۔اسی طرح صارف اپنے چہرے کے تاثرات بھی ان اواتارز کے چہروں کا حصہ بنا سکتے ہیں۔

ٹک ٹاک کی جانب سے اس فیچر پر فروری 2022 سے کام کیا جارہا تھا اور اب جاکر کمپنی نے اس کی تصدیق کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.