ٹیکنا لوجی

واٹس ایپ ایڈٹ فیچرسمیت کئی فیچرزپرکام میں مصروف

واٹس ایپ کی انتظامیہ اس وقت میسیج کو ایڈٹ کرنے کےفیچرسمیت دیگرکئی فیچرزپرکام کرنے میں مصروف ہے

میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی انتظامیہ اس وقت میسیج کو ایڈٹ کرنے کےفیچرسمیت دیگرکئی فیچرزپرکام کرنے میں مصروف ہے، تاہم اب یہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ ایپ کے انجنیئرز ایک اور فیچر کو بھی تیار کرنے میں مصروف ہیں۔  خبریں ہیں کہ واٹس ایپ کے ماہرین ایسے فیچر پر کام کرنے میں مصروف ہیں، جس سے غلطی سے ڈیلیٹ کیا گیا میسیج یا دوسرا مواد واپس کیا جا سکے گا۔  ویب ایٹ انفو کےمطابق واٹس ایپ کے انجنیئرز ’انڈو میسیج‘ فیچر پر کام کرنے میں مصروف ہیں، جسے ممکنہ طور پر اگلے چند ہفتوں میں آزمائشی بنیادوں پر متعارف کرایا جائے گا۔

’انڈو میسیج‘ کے فیچر پر واٹس ایپ کے ماہرین اکتوبر 2021 سے کام میں مصروف تھے، تاہم درمیان میں ایپلی کیشن پر دیگر اہم فیچرز متعارف کرانے کی وجہ سے اس پر کام روک دیا گیا تھا۔ اب دوبارہ ماہرین نے مذکورہ فیچر پر کام کو تیز کردیا ہے اور اس سے قبل گزشتہ ہفتے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ واٹس ایپ انتظامیہ اب تک کے سب سے بڑے فیچر یعنی ’میسیج ایڈٹ‘ کے فیچر کو بھی تیار کرنے میں مصروف ہے۔ مذکورہ فیچر کے تحت صارفین کے پاس یہ آپشن ہوگا کہ بھیجے گئے میسیج کو وہ ایڈٹ کر سکیں گے۔

اس کے علاوہ بھی واٹس ایپ ماہرین کم از کم نصف درجن کے قریب دوسرے کئی فیچرز پر کام کرنے میں مصروف ہیں، جنہیں رواں برس کے اختتام سے قبل تک متعارف کرادیا جائے گا۔ اس وقت واٹس ایپ کے ماہرین نہ صرف اینڈرائڈ بلکہ ڈیسک ٹاپ ورژنز کے مختلف فیچرز متعارف کرانے پر بھی کام کر رہے ہیں، علاوہ ازیں واٹس ایپ بزنس اور پریمیم کے فیچرز کو بھی بڑھانے پر کام جاری ہے۔

فیچر کے تحت صارف کے پاس میسیج ڈیلیٹ کرنے کے بعد انڈو کا آپشن آجائے گا—اسکرین شاٹ

 

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.