ٹیکنا لوجی

ایپل کا نیا آپریٹنگ سسٹم کن آئی فون ماڈلز کےلیےہوگا؟

نئےآپریٹنگ سسٹم آئی اوایس 16 کوستمبرمیں باضابطہ طورپرصارفین کےلیےمتعارف کرایا جائےگا

ایپل کےآئی فونزکےلیےنئےآپریٹنگ سسٹم آئی اوایس 16 کوستمبرمیں باضابطہ طورپرصارفین کےلیےمتعارف کرایا جائےگا۔ اس آپریٹنگ سسٹم میں متعدد نئےفیچرزکوپیش کیا جارہا ہےجن کےبارے میں کمپنی نےاپنی سالانہ کانفرنس ڈبلیوڈبلیوڈی سی 2022 کےدوران بتایا۔ ان فیچرزمیں میسجزایپ میں بھیجےگئےمیسجزکوایڈٹ کرنا،نئےپرسنلائزٹولزاوردوستوں سےفوٹولائبریری شیئرکرنےکا نیا طریقہ قابل ذکرہے۔ مگرآئی اوایس 16 کوتمام آئی فونزپراپ ڈیٹ کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

ایپل کا نیا آپریٹنگ سسٹم صرف آئی فون 8 یا اس کےبعد کےماڈلزکےلیےدستیاب ہوگا اور 2016 یا اس سےپہلےکےفونزمیں اسےاپ ڈیٹ نہیں کیا جاسکےگا۔ یعنی اگرآپ آئی فون 6 ایس،آئی فون ایس ای اورآئی فون 7 استعمال کررہےہیں تواب آپ کےلیےایپل کی سافٹ ویئراپ ڈیٹس دستیاب نہیں ہوں گی۔ یہ غیرمتوقع فیصلہ نہیں کیونکہ ایپل کی جانب سےپرانی ڈیوائسزکےلیےسافٹ ویئرسپورٹ کوہرسال ختم کیا جاتا ہے۔

مگریہ واضح رہےکہ نئےآئی اوایس سسٹم تک رسائی ختم ہونےکےبعد بھی آپ کا پرانا آئی فون کام کرتا رہےگا،بس وہ نئے فیچرزسےمحروم رہےگا۔ نئی آئی اوایس اپ ڈیٹس تک رسائی ختم ہونےسےہیکنگ اورمیل ویئرکا خطرہ بڑھتا ہےکیونکہ سافٹ ویئراپ ڈیٹس میں بگزکی روک تھام بھی کی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.