ٹیکنا لوجی

ایپل اورگوگل سےٹِک ٹاک ایپ ہٹانےکی درخواست

سیکیورٹی کے پیش نظر اپنے ایپ اسٹورزسےویڈیوشیئرنگ ایپ ٹِک ٹاک کوہٹانےکا کہا ہے

امریکا کی وفاقی مواصلاتی کمیشن کے ایک کمشنرکا کہنا ہےکہ انہوں نےایپل اورگوگل کوچین سے متعلقہ ڈیٹا کی سیکیورٹی کے پیش نظر اپنے ایپ اسٹورزسےویڈیوشیئرنگ ایپ ٹِک ٹاک کوہٹانےکا کہا ہے۔ کمیشن کےکمشنربرینڈن کارنےٹوئٹرپیغام میں ایپل کے سی ای او ٹِم کُک اورایلفابیٹ سی ای اوسُندرپِچائی کولکھا گیا ایک خط شیئرکیا۔ خط میں ان رپورٹس کی جانب اشارہ کیا گیا جن میں ٹِک ٹاک کی دونوں کمپنیوں کے ایپ اسٹور کی پالیسیوں کی خلاف ورزیوں کے متعلق بتایا گیا۔

خط میں ان کا کہنا تھا کہ ٹِک ٹاک وہ نہیں ہے جو سطح پر دِکھ رہی ہے۔ یہ صرف ایک نہیں ہے جس میں مزاحیہ ویڈیوز یا میم شیئر کی جارہی ہیں۔ بنیادی طور پر ٹِک ٹاک ایک پیچیدہ نگرانی کرنے کے آلے کے طور پر کام کرتا ہے جو بڑی مقدار میں نجی اور حساس ڈیٹا اکٹھا کرتا ہے۔ تاہم، ایلفابیٹ، ایپل اور ٹِک ٹاک کی جانب سے کسی قسم کا موقف سامنے نہیں آیا۔

24 جون کو لکھے جانے والے خط میں کہا گیا کہ اگر ایپل اور ایلفابیٹ نے اپنے ایپ اسٹورز سے ٹِک ٹاک کو نہیں ہٹاتے تو انہیں 8 جولائی تک جواب جمع کرانا ہوگا۔ برینڈن کار کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018 میں کمیشن کے لیے نامزد کیا تھا۔ کمیشن کی چیئر جیسیکا روزین ورسیل کو سینیٹ نے دسمبر میں مزید پانچ سالوں کے لیے تعینات کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.