ٹیکنا لوجی

تیزرفتار 3D پرنٹڈ کارمتعارف،قیمت کتنی ہوگی؟

مصنوعی ذہانت کا استعمال کرکے نئے فیچرز بھی متعارف کروائے گئے ہیں

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی کمپنی ’’کے زنگر ‘‘ کی جانب سے جلد لانچ کی جانے والی ’’21 سی ‘‘ نامی اس گاڑی میں مصنوعی ذہانت کا استعمال کرکے نئے فیچرز بھی متعارف کروائے گئے ہیں جو اس گاڑی کو سُپر کار بنا دیتے ہیں۔

400 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی سُپر کار میں تقریباً تین لیٹر کا ماحول دوست ہائبرڈ انجن استعمال کیا گیا ہے جبکہ اس گاڑی کے اگلے دونوں پہیوں پر الیکٹرک موٹرز بھی لگائی گئی ہیں۔

امریکی کمپنی کے مطابق اس تھری ڈی پرنٹڈ گاڑی کو اسٹریٹ کار کی طرز پر بنایا گیا ہے جسے آئندہ سال دنیا بھر میں فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ گاڑی مستقبل کی ایک جھلک ہے جسے رواں برس اگست میں لانچ کیا جائے گا۔ ابتداً اس کی قیمت 15 کروڑ رکھی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.