ٹیکنا لوجی

’واٹس ایپ‘ نےمیسج ڈیلیٹ کرنےکےلیےوقت کا دورانیہ بڑھا دیا

ایپ اپنےصارفین کےلیےپیغامات کوڈیلیٹ کرنےکےلیےوقت کےدورانیےکوبڑھانےکا منصوبہ بنا رہی ہے

دُنیا کےمقبول ترین میسجنگ پلیٹ فارم ’واٹس ایپ‘ نےمیسج ڈیلیٹ کرنےکےلیےوقت کا دورانیہ بڑھا دیا، نیا فیچرمزید بِیٹا صارفین کےلیےجلد متعارف کرایا جائےگا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق واٹس ایپ کئی فیچرزپرکام کررہا ہےاورتازہ ترین اطلاعات کےمطابق، میٹا کی ملکیت والی میسجنگ ایپ اپنےصارفین کےلیےپیغامات کوڈیلیٹ کرنےکےلیےوقت کےدورانیےکوبڑھانےکا منصوبہ بنا رہی ہے۔

واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹ واٹس ایپ بِیٹا انفو (WABetaInfo) کی رپورٹ کے مطابق یہ اپ ڈیٹ باضابطہ طور پر کچھ بِیٹا صارفین کے لیے جاری کی جائے گی۔

صارفین کیلئے خوشخبری! واٹس ایپ نے میسج ڈیلیٹ کرنے کا دورانیہ بڑھا دیا

واٹس ایپ بِیٹا انفو WABetaInfo کے مطابق پہلے واٹس ایپ ک میسجز Delete for everyone فیچر کی حد 1 گھنٹہ، 8 منٹ اور 16 سیکنڈ تھی لیکن اب نئے وقت کی حد 2 دن اور 12 گھنٹے ہے۔ ویب سائٹ واٹس ایپ بِیٹا انفو سے مزید معلوم ہوا ہے کہ واٹس ایپ اپنے Delete for everyone فیچر کی مزید بہتری کے لیے بھی کام کر رہا ہے، جس کے تحت اگر آپ گروپ ایڈمن ہیں تو مستقبل میں گروپس میں کسی بھی پیغام کو حذف کرنے کی اہلیت رکھ سکیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.