ٹیکنا لوجی

گوگل کروم براؤزرکوفوری اپ ڈیٹ کیوں کرنا چاہیے؟

اگرآپ ویب براؤزنگ کےلیےگوگل کروم کواستعمال کرتےہیں توبہترہےکہ اس ویب براؤزرکوفوری اپ ڈیٹ کرلیں

اگرآپ ویب براؤزنگ کےلیےگوگل کروم کواستعمال کرتےہیں توبہترہےکہ اس ویب براؤزرکوفوری اپ ڈیٹ کرلیں۔ گوگل کی جانب سے ونڈوز،میک اوایس اوراینڈرائیڈ ڈیوائسزکےلیےکروم کےنئےورژن میں متعدد سکیورٹی کمزوریوں کودورکیا گیا ہے۔ گوگل کی جانب سے جاری بیان کےمطابق صارفین کواپنےویب براؤزرکوفوری اپ ڈیٹ کرلینا چاہیےتاکہ سکیورٹی خطرے سےخود کو محفوظ رکھ سکیں۔ گوگل نے سیکیورٹی کمزوریوں کی زیادہ تفصیلات کو ظاہرنہیں کیا البتہ صارفین کوہدایت کی ہےکہ وہ کروم براؤزرکوفوری اپ ڈیٹ کرلیں۔

کمپنی نے بتایا کہ گوگل کروم کےورژن 103.0.5060.114 میں 4 سکیورٹی کمزوریوں کودورکیا گیا ہے اوریہ ورژن آئندہ چند روز میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔ گوگل کروم میں اپ ڈیٹس کو سیٹنگز میں اباؤٹ کروم میں جاکر چیک کیا جاسکتا ہے۔ کمپنی نے مزید بتایا کہ گوگل کو کروم میں سیکیورٹی کمزوری کا علم تھا جس کو سب سے پہلے یکم جولائی کو ایک سکیورٹی کمپنی نے رپورٹ کیا تھا۔ یہ رواں سال کے دوران چوتھی بار ہے جب کروم میں سکیورٹی خامی کو فکس کیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق کمپیوٹر کے ساتھ ساتھ اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں بھی گوگل پلے اسٹور پر جاکر کروم کو اپ ڈیٹ کرلیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.