ٹیکنا لوجی

ڈیجیٹل اشتہارات کی مد میں ایک سال کے دوران کتنے ارب ڈالر خرچ ہوئے ؟ چونکا دینے والی رپورٹ آگئی

20221ء میں ڈیجیٹل اشتہارات پر دنیا بھر میں 747 ارب ڈالرز خرچ کیے گئے'2020ء میں لگ بھگ 7 فیصد کی کمی آئی تھی

ڈیجیٹل اشتہارات کی مد میں ایک سال کے دوران کتنے ارب ڈالر خرچ ہوئے ؟ چونکا دینے والی رپورٹ آگئی ‘ ایک سال کے دوران اس میں 22.6 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈبلیو سی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 20221ء میں ڈیجیٹل اشتہارات پر دنیا بھر میں 747 ارب ڈالرز خرچ کیے گئے۔ اس سے قبل 2020 میں آن لائن اشتہارات میں لگ بھگ 7 فیصد کی کمی آئی تھی مگر2021ء میں ڈیجیٹل اشتہارات کا غلبہ رہا۔ رپورٹ کے مطابق 2026 تک آن لائن اشتہارات کی آمدنی میں 6.6 فیصد اضافہ متوقع ہے۔ انٹرنیٹ اشتہارات کی آمدنی میں 2021ء میں زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا اور اس پر کمپنیوں کی جانب سے 9.1 فیصد زیادہ رقم خرچ کی گئی۔ 2026ء تک ڈیجیٹل اشتہارات کی آمدنی ایک ہزار ارب ڈالرز تک پہنچ جانے کا امکان ہے۔

اس کے مقابلے میں روایتی میڈیا یعنی ٹی وی پر اشتہاری آمدنی 2021ء کے دوران231 ارب ڈالرز رہی۔ رپورٹ کے مطابق ٹی وی اشتہارات کی آمدنی 2026 تک 0.8 فیصد کمی سے 222 ارب ڈالرز رہنے کا امکان ہے۔2021ء میں لوگوں نے دنیا بھر میں 215 ارب ڈالرز ویڈیو گیمز اور ای اسپورٹس پر خرچ کیے جبکہ اوور دی ٹاپ (او ٹی ٹی)ویڈیو اسٹریمنگ کی آمدنی 79.1 ارب ڈالرز رہی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.