ٹیکنا لوجی

واٹس ایپ نے گروپس صارفین کے لئے نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کروا دیا

متعارف کروائے گئے نئے فیچر میں ایڈمنز گروپ کے کسی بھی فرد کا میسج ڈیلیٹ کرنے کے اہل ہوں گے

پیغام رسانی کی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے گروپس صارفین کے لیے نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کروایا دیا جس کو استعمال کرنے کے بعد صارفین حیران ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق یہ نیا اور دلچسپ فیچر گروپس کے ایڈمن (جنہوں نے گروپ بنایا ہے)کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت ایڈمنز گروپ کے کسی بھی فرد کا میسج ڈیلیٹ کرنے کے اہل ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق یہ فیچر اینڈرائیڈ صارفین کے بیٹا ورژن استعمال کرنے والوں کے لیے پیش کیا گیا ہے جس کا مقصد گروپس کو بہترین طریقے سے چلانا ہے۔ واٹس ایپ بیٹا انفو کی جانب سے جاری کردہ اسکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب بھی گروپ ایڈمن کسی شخص کا پیغام ڈیلیٹ کرے گا تو اس بارے میں باقی ممبرز کو بھی پتا چل جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.