ٹیکنا لوجی
سوشل میڈیا ایپ ٹوئٹر نے اپنے صارفین کیلئے حیران کن فیچر متعارف کروا دیا
متعارف کروائے گئے نئے فیچر کا مقصد صارفین کو یہ جاننے میں مدد فراہم کرنا ہے کہ وہ ایک ماہ میں کتنے ٹوئٹس کرتے ہیں
سوشل میڈیا ایپ ٹوئٹر نے اپنے صارفین کیلئے حیران کن فیچر متعارف کروا دیا ‘ ٹوئٹر نے اپنے صارفین کے لئے ایک نئے فیچر کی آزمائش شروع کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق متعارف کروایا گیا نیافیچر کچھ صارفین کو دستیاب تھا اور انہوں نے اس کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا ۔ اس فیچر کے حوالہ سے اگر کوئی صارف ہر ماہ ہزاروں ٹوئٹس کرتا ہے تو آپ اس کی پروفائل پر جاکر یہ جان سکیں گے۔ ٹوئٹر نے فیچر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس تجربے کا مقصد یہ دیکھنا ہے کہ اگر کسی فرد کو معلوم ہو کہ کوئی اکانٹ کتنے ٹوئٹ کرتا ہے تو وہ اس کو فالو کرنا چاہتا ہے یا نہیں۔