ٹیکنا لوجی

سمارٹ فون استعمال کرنے والے ممالک میں پاکستان کس نمبر پر ہے؟

دنیا میں سب سے زیادہ اسمارٹ فونز صارفین چین میں موجود جبکہ پاکستان کا اس فہرست میں 16 واں نمبر ہے

آج کی ڈیجیٹل دنیا میں اسمارٹ فونز کا استعمال بڑھتا ہی جارہا ہے ، بچے ہوں یا بڑی عمر کے افراد کوئی بھی سمارٹ فون سے دور نہیں ، سمارٹ فون استعمال کرنے میں پاکستان کس نمبر پر ہے ؟

تفصیلات کے مطابق صارفین کا ڈیٹا اکٹھا کرنے والی جرمنی کمپنی اسٹاٹسٹا کے 2021ء کے اعدادو شمار کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ اسمارٹ فونز صارفین چین میں موجود ہیں جن کی تعدار 95 کروڑ سے بھی زیادہ ہے۔ جرمنی کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق بھارت 49 کروڑ سے زائد اسمارٹ فونز صارفین کے ساتھ دوسرے جبکہ تقریبا 27 کروڑ 40 لاکھ صارفین کے ساتھ امریکا کا تیسرا نمبر ہے۔ اس کے علاوہ انڈونیشیا چوتھے ، برازیل پانچویں، روس چھٹے، جاپان ساتویں، میکسیکو آٹھویں، ویتنام نویں اور جرمنی دسویں نمبر پر موجود ہے جبکہ پاکستان کا اس فہرست میں 16 واں نمبر ہے۔ کمپنی کے مطابق پاکستان میں 4 کروڑ 70 لاکھ سے زیادہ اسمارٹ فونز صارفین ہیں۔ جرمن کمپنی کا کہنا ہے کہ 2007ء میں ایپل کی جانب سے پہلا آئی فون متعارف کرائے جانے کے بعد اسمارٹ فونز کے استعمال میں اضافہ ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.