ٹیکنا لوجی

گوگل نے اپنی مقبول ایپ فوٹوز میں نئے فیچرز متعارف کروا دیئے

اب یہ ایپ صارف کی تصاویر سے نئی میموریز خودکار طور پر تیار کرے گی جبکہ اس حوالے سے کچھ شیئرنگ آپشن بھی فراہم کیے جائیں گے

گوگل نے اپنی مقبول ایپ فوٹوز کے لیے چند نئے فیچرز متعارف کراو دیئے ہیں جس کو استعمال کرنے والے سب حیران و دنگ رہ گئے ہیں اور اس کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق فوٹوز کے اسٹوریز جیسے میموریز فیچر میں کمپنی کی جانب سے کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اب یہ ایپ صارف کی تصاویر سے نئی میموریز خودکار طور پر تیار کرے گی جبکہ اس حوالے سے کچھ شیئرنگ آپشن بھی فراہم کیے جائیں گے۔ صارفین اینڈرائیڈ ڈیوائسز سے اپنی میموریز دیگر افراد سے شیئر کرسکیں گے۔ یہ آپشن جلد آئی او ایس اور ویب ورژن کے لیے بھی متعارف کرایا جائے گا۔

اسی طرح میموریز میں اب ویڈیوز زیادہ دکھائی جائیں گی اور تصاویر کو یہ ایپ خودکار طور پر زیادہ بڑی ویڈیوز میں بدل دے گی۔ کچھ عرصے بعد میموریز میں انسٹرومنٹل میوزک کا اضافہ بھی کیا جائے گا۔ میموریز کی ایک نئی قسم سنیماٹک میموریز کو بھی متعارف کرایا جارہا ہے۔ گوگل کے مطابق سنیماٹک میموریز سے متعدد ساکت تصاویر کو اینڈ ٹو اینڈ سنیماٹک تجربے میں بدل دیا جائے گا۔ ایک نیا فیچر اسٹائلز بھی اس ایپ کا حصہ بن رہا ہے جو میموریز میں گرافک آرٹ کا اضافہ کرے گا۔ اور ہاں فوٹوز کے لیے نئے کولاج ایڈیٹر کو بھی متعارف کرایا جارہا ہے جس میں متعدد آپشنز صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.