ٹیکنا لوجی

سمارٹ فونز کے بہت زیادہ استعمال سے بچوں میں بلوغت کا خطرہ بڑھنے کا خدشہ

اسمارٹ فونز اور ٹیبلیٹس سے خارج ہونے والی نیلی روشنی سے مخصوص ہارمونز کی سطح بدل سکتی ہے جس سے قبل از وقت بلوغت کا خطرہ بڑھتا ہے

اسمارٹ فونز کا بہت زیادہ استعمال سے بچوں میں جلد بلوغت کا باعث بن سکتا ہے یہ انتباہ ترکیہ میں ہونے والی ایک نئی تحقیق میں سامنے آیا جس کے بعد سب حیران رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق ترکیہ میں ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ اسمارٹ فونز اور ٹیبلیٹس سے خارج ہونے والی نیلی روشنی سے مخصوص ہارمونز کی سطح بدل سکتی ہے جس سے قبل از وقت بلوغت کا خطرہ بڑھتا ہے۔ اس تحقیق میں چوہوں پر تجربات کے بعد یہ بات دریافت کی گئی تھی اور محققین کے خیال میں ان ڈیوائسز کی نیلی روشنی سے ایک ہارمون میلاٹونین پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

خیال رہے کہ اسمارٹ ڈیوائسز سے خارج ہونے والی روشنی کو نیند کی کمی سے منسلک کیا جاتا ہے مگر اس نئی تحقیق کے نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ اس سے بچوں کی نشوونما بھی متاثر ہوسکتی ہے۔ اس تحقیق میں چوہوں کو اسمارٹ ڈیوائسز سے خارج ہونے والی نیلی روشنی کی زد میں رکھ ہارمونز کی سطح میں آنے والی تبدیلیوں کی جانچ پڑتال کی گئی تھی۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ جن چوہوں کو نیلی روشنی میں رکھا گیا تھا ان میں بلوغت کا آغاز قبل از وقت ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.