ٹیکنا لوجی

واٹس ایپ نے اپنے صارفین کیلئے ایک اور حیران کن فیچر متعارف کروا دیا

اس فیچر کے اسکرین شاٹ بھی شیئر کیے گئے جن سے معلوم ہوتا ہے کہ تھری ڈی اواتار بنانے پر اسٹیکر کیسا نظر آئیگا

واٹس ایپ نے اپنے صارفین کیلئے ایک اور حیران کن فیچر متعارف کروا دیا ‘ واٹس ایپ کی جانب سے حریف ایپس سے مقابلے کے لیے ہر ماہ ہی نئے فیچرز کرائے جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اس وقت بھی واٹس ایپ کے متعدد نئے فیچرز پر کام کیا جارہا ہے جیسے گروپ پولز اور دیگر۔ ایسا ہی ایک اور نیا فیچر بھی صارفین کو جلد دستیاب ہوگا جس کی مدد سے وہ اپنی شخصیت کو اسٹیکر میں بدل سکیں گے۔میسجنگ ایپس کی اپ ڈیٹ پر نظر رکھنے والی سائٹ WABetaInfo کے مطابق اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے ایپ کے بیٹا ورژن میں یہ فیچر دیا گیا ہے۔اس فیچر کے اسکرین شاٹ بھی شیئر کیے گئے جن سے معلوم ہوتا ہے کہ تھری ڈی اواتار بنانے پر اسٹیکر کیسا نظر آئیگا۔

ان اسٹیکرز سے صارفین متعدد جذبات کا اظہار کرسکیں گے اور انہیں واٹس ایپ ڈسپلے پکچر یا پروفائل پکچر کے طور پر بھی استعمال کرسکیں گے۔ رپورٹ کے مطابق اواتار اسٹیکر کے لیے واٹس ایپ مینیو میں ایک علیحدہ سیکشن دیا جائے گا۔ یہ سیکشن اس جگہ ہوگا جہاں صارفین ایموجیز، اسٹیکر اور GIF کے آپشن دیکھتے ہیں۔ فی الحال یہ فیچر بیٹا ورژن میں دیا گیا ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ تمام صارفین کے لیے اسے کب تک متعارف کرایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.