ٹیکنا لوجی

امریکی کمپنی کا کمال، انسانوں سے اچھے اور جلدی فرنچ فرائز بنانے والا روبوٹ تیار

ٹیکنالوجی کمپنی نے 'Flippy 2' نامی روبوٹ تیار کیا جو خودآلو اور پیاز کے فرائز تیار کرنے کے ساتھ دیگر کھانے بھی بنانے کی مہارت رکھتا ہے

امریکی کمپنی نے ٹیکنالوجی میں چین کو پیچھے چھوڑ تے ہوئے انسانوں سے اچھے اور جلدی فرنچ فرائز بنانے والا روبوٹ تیار کر کے ایک نیا طوفان برپا کر دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کی ٹیکنالوجی کمپنی نے ‘Flippy 2’ نامی روبوٹ تیار کیا ہے جو خودکار طریقے سے آلو اور پیاز کے فرائز تیار کرنے کے ساتھ دیگر کھانے بھی بنانے کی مہارت رکھتا ہے۔ روبوٹک بازوں والا یہ روبوٹ کیمروں اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے فریزر سے جمے ہوئے فرنچ فرائز اور دیگر کھانے نکال کر انہیں گرم تیل میں ڈالتا ہے اور جیسے ہی وہ بن کر تیار ہوجاتے انہیں باہر نکال کر ٹرے میں ڈال دیتا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ Flippy 2 بیک وقت مختلف ترکیبوں کے ساتھ کئی کھانے بھی بنا سکتا ہے، جس سے کچن کے عملے کی ضرورت کم ہو جاتی ہے، جلدی کھانا بننے کی وجہ سے ہوم ڈیلیوری میں بھی فائدہ ہوتا ہے۔

کمپنی کے چیف ایگزیکٹو مائیک بیل نے ایک انٹرویو میں کہا کہ جب ریسٹورانٹ کے آن لائن سسٹم کے ذریعے کوئی آرڈر آتا ہے توخود بخود اس روبوٹ کو ہدایات مل جاتی ہیں اور یہ انسانوں سے زیادہ جلدی اور بہتر کھانا بنالیتا ہے۔ کمپنی کو اس روبوٹ کو تیار کرنے میں 5 سال کا عرصہ لگا جبکہ اب یہ عام فروخت کے لیے بھی دستیاب ہے۔ روبوٹ بنانے والے انجینئرز کچن میں کام کرنے والے اس Flippy 2 روبوٹ کو ایک بڑی اسکرین پرکام کرتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں، جس سے وہ روبوٹ میں پیش آنے والے کسی بھی مسئلے کو فوری طور پر حل کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ کمپنی کے مطابق امریکا میں اب بہت سے ہوٹلز میں Flippy 2 روبوٹ استعمال ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.