ٹیکنا لوجی

روس نے اٹھایا ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کیخلاف بڑا قدم اور دیا دہشتگرد قرار

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کو روس کے وفاقی مالیاتی نگران ادارے نے دہشت گرد اور انتہاپسندگروپوں کی فہرست میں شامل کیا ہے

روس نے فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی ملکیت رکھنے والی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کیخلاف اٹھایا بڑا قدم اور اس کو دہشت گرد اور انتہاپسند گروپوں کی فہرست میں شامل کردیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق میٹا کو روس کے وفاقی مالیاتی نگران ادارے نے دہشت گرد اور انتہاپسندگروپوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق رواں سال مارچ میں میٹا کو انتہاپسند گروپوں کی فہرست کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ روسی حکومت کی جانب سے میٹا پر الزام لگایا گیا تھا کہ وہ اپنی سوشل میڈیا کمپنیوں میں روس کے ساتھ جانبداری برت رہا ہے اور یوکرینی صارفین کو روسی فوجیوں کے خلاف تشدد اور نفرت پر مبنی مواد شیئر کرنیکی اجازت دی جارہی ہے۔ بعد ازاں روس نے انسٹاگرام اور فیس بک کو شدت پسند قرار دیتے ہوئے دونوں ایپس پر پابندی عائد کردی تھی۔ اپریل میں روس نے میٹا کے سی ای او مارک زکر برگ پر بھی پابندیوں کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.