ٹیکنا لوجی

فیس بک نے اپنے صارفین کے لئے نیا فیچر متعارف کروا دیا

صارفین اپنے گروپس میں ہا ٹو گائیڈز اور دیگر مختصر ویڈیوز شیئر کرسکیں گے' گروپس میں گمراہ کن تفصیلات کو پھیلنے سے روکنے کیلئے بھی اقدامات کیے گئے

فیس بک نے اپنے صارفین کے لئے نیا فیچر متعارف کروا دیا ‘ فیس بک نے اب سوشل نیٹ ورک کے اس سیکشن کو نئے فیچرز سے زیادہ بہتر بنادیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میٹا کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں اعلان کیا گیا ہے کہ ریلز کو فیس بک گروپس کا حصہ بنایا جارہا ہے۔ کمپنی کے مطابق صارفین اپنے گروپس میں ہا ٹو گائیڈز اور دیگر مختصر ویڈیوز شیئر کرسکیں گے۔ اسی طرح گروپس میں گمراہ کن تفصیلات کو پھیلنے سے روکنے کے لیے بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔ گروپ ایڈمنز جھوٹی خبروں پر مبنی پوسٹس کو خودکار طور پر پینڈنگ کے سیکشن میں منتقل کرسکیں گے تاکہ ڈیلیٹ کرنے سے قبل ان کا جائزہ لیا جاسکے۔ کمپنی کے مطابق اس سے گمراہ کن مواد کو وائرل ہونے سے روکنے میں مدد مل سکے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.