ٹیکنا لوجی

ونڈوز 7 اور ونڈوز 8.1 کے صارفین کب گوگل کروم سے محروم ہو جائیں گے؟ پتا چل گیا

گوگل نے 2023ء کے آغاز میں ونڈوز 7 اور ونڈوز 8.1 کے لیے کروم برازر کی سپورٹ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے

ونڈوز 7 اور ونڈوز 8.1 کے صارفین کب گوگل کروم سے محروم ہو جائیں گے ؟ اس حوالہ سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں جس کے بعد صارفین سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔

تفصیلات کے مطابق گوگل کی جانب سے 7 فروری 2023 کو آخری بار ونڈوز 7 اور ونڈوز 8.1 آپریٹنگ سسٹمز کے لیے کروم 110 ورژن جاری کیا جائے گا۔ یہ گوگل کروم کا آخری ورژن ہوگا جو مائیکرو سافٹ کے دونوں پرانے آپریٹنگ سسٹمز کو سپورٹ کرے گا۔ گوگل سپورٹ پیج میں اس بارے میں بتایا گیا اور یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ کافی اہم اپ ڈیٹ ہے۔ ونڈوز 7 کو 2009 میں متعارف کرایا گیا تھا اور مائیکرو سافٹ کی جانب سے 2020 میں اس کے لیے سپورٹ کو ختم کردیا گیا تھا مگر اس کے باوجود اب بھی متعدد کمپیوٹرز اس آپریٹنگ سسٹم پر کام کررہے ہیں۔

2021ء میں ایک رپورٹ میں تخمینہ لگایا گیا تھا کہ کم از کم 10 کروڑ کمپیوٹرز پر ونڈوز 7 انسٹال ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ بہت جلد کروڑوں افراد ایسے آپریٹنگ سسٹم اور ویب برازر کو استعمال کررہے ہوں گے جو سکیورٹی یا دیگر سپورٹ سے محروم ہوں گے جو کہ سکیورٹی کے لیے بڑا خطرہ ہے۔ 7 فروری کے بعد بھی ونڈوز 7 یا 8.1 پر گوگل کروم کام کرتا رہے گا مگر کوئی اپ ڈیٹ نہیں ہوگی۔ اس کا آسان حل یہی ہے کہ کمپیوٹر کو ونڈوز 11 یا 10 سے اپ گریڈ کردیا جائے تاکہ آپریٹنگ سسٹم کو سکیورٹی اپ ٹو ڈیٹ رہے۔ اسی طرح کروم کے نئے فیچرز بھی استعمال کرنے کا موقع مل سکے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.