ٹیکنا لوجی

ایلون مسک نے ٹوئٹر بورڈ آف ڈائریکٹر تحلیل کر کے مکمل کنٹرول حاصل کرلیا

بورڈ آف ڈائریکٹرز سے نکالے گئے 9 افراد میں بورڈ کے سابق چیئرمین بریٹ ٹیلر اور سابق سی ای او پراگ اگروال شامل ہیں

ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے ٹوئٹر بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تحلیل کرتے ہوئے کمپنی کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا جس کے بعد مسک ٹوئٹر کا واحد ڈائریکٹر بن گیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایلون مسک کے اس اقدام کی خبر امریکی سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے ذریعے ملی ہے، جس کے مطابق ٹوئٹر کی حوالگی کے معاہدے کی تکمیل کے تحت مسک ٹوئٹر کے واحد ڈائریکٹر بن گئے ہیں۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز سے نکالے گئے 9 افراد میں بورڈ کے سابق چیئرمین بریٹ ٹیلر اور سابق سی ای او پراگ اگروال شامل ہیں۔

خیال رہے کہ مسک نے ٹوئٹر کی ملکیت حاصل کرتے ہی چند بڑے عہدیداران بشمول سی ای او پراگ اگروال، چیف فنانس آفیسر نیڈ سیگال سمیت لیگل افیئرز اور پالیسی چیف وجے گاڈے کو برطرف کردیا تھا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ایلون مسک کچھ عرصے تک کمپنی کے سی ای او کا عہدہ اپنے پاس رکھنا چاہتے ہیں اور ٹوئٹر میں بنیادی تبدیلیاں لانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.