ٹیکنا لوجی

واٹس ایپ کو مذید سیکیورٹی کی کیا ضرورت؟

صارفین اپنے اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز پر اپنے فنگر پرنٹ کا استعمال کرتے ہوئے یا آئی فون پر ٹچ آئی ڈی یا فیس آئی ڈی کے ساتھ ایپ کو ان لاک کرسکتے ہیں

واٹس ایپ کو مذید سیکیورٹی کی کیا ضرورت؟ میٹا کی ملکیت واٹس ایپ نے اپنے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کو سیکیورٹی کی ایک اضافی تہہ فراہم کرنے کے لیے لاک کا فیچر متعارف کروایا ہوا ہے۔  اس فیچر کی مدد سے صارفین اپنے اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز پر اپنے فنگر پرنٹ کا استعمال کرتے ہوئے یا آئی فون پر ٹچ آئی ڈی یا فیس آئی ڈی کے ساتھ ایپ کو ان لاک کرسکتے ہیں۔ اب واٹس ایپ کی جانب سے اس سیکیورٹی فیچر کو واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ پر لانے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔

واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو (WABetaInfo) کے مطابق، میسجنگ پلیٹ فارم ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جو کہ صارفین کے لیے پاس ورڈ ترتیب دے کر واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ ایپ کو محفوظ رکھنے میں مدد دے گا۔  ڈیسک ٹاپ کے لیے یہ اسکرین لاک واٹس ایپ کو سیکیورٹی کی ایک اضافی تہہ فراہم کرے گا۔

سیکیورٹی کی یہ اضافی تہہ پی سی یا لیپ ٹاپ پر واٹس ایپ چیٹس تک بغیر اجازت رسائی کو روکنے کے لیے مدد گار ثابت ہوگی۔  رپورٹ کے مطابق، واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ کے لیے اسکرین لاک فیچر فی الحال تیار ہو رہا ہے اور جلد ہی اسے کچھ بیٹا ٹیسٹرز کے لیے جاری کردیا جائے گا۔ یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ واٹس ایپ اسکرین لاک فیچر کو اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ورژن کی طرح ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے بھی آپشنل رکھے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.