ٹیکنا لوجی

ٹوئٹرکا ماہانہ فیس لینےکا منصوبہ کھٹائی میں پڑگیا

ایلون مسک نے واضح کیا ہے کہ ماہانہ فیس کے عوض ٹوئٹر بلیو کی سروس کا فیچر کچھ عرصے تک موخر کیا جا رہا ہے

ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے واضح کیا ہے کہ ماہانہ فیس کے عوض ٹوئٹر بلیو کی سروس کا فیچر کچھ عرصے تک موخر کیا جا رہا ہے، تاکہ اسے بہتر انداز میں بنا کر پیش کیا جا سکے۔ ایلون مسک نے رواں ماہ 7 نومبر کو ماہانہ 8 ڈالر فیس کے عوض ٹوئٹر بلیو نامی سروس کا آغاز کیا تھا، جسے ابتدائی طور پر امریکا، آسٹریلیا، کینیڈا اور نیوزی لینڈ میں شروع کیا گیا تھا مگر جلد ہی اس میں خرابی آنے کے بعد اسے بند کردیا گیا تھا۔

مذکورہ فیچر کو 12 نومبر کو بند کردیا گیا تھا اور بعد ازاں ایلون مسک نے اسے 29 نومبر کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ لیکن اب انہوں نے واضح کیا ہے کہ مذکورہ فیچر کو فی الحال موخر کردیا گیا ہے، تاکہ اسے بہتر بنایا جا سکے۔ انہوں اپنی مختصر ٹوئٹ میں بتایا کہ ٹوئٹر بلیو کو بہتر انداز میں پیش کرنے کے لیے فوری طور پر دوبارہ متعارف نہیں کرایا جائے گا، اسے کچھ عرصے کے لیے موخر کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اسے بہتر بنانے کے بعد ممکنہ طور پر اداروں اور تنظیموں کا بلیو ٹک عام افراد اور شخصیات کے مقابلے دوسرے رنگ کرنے کا بھی سوچ رہے ہیں۔ اب خیال کیا جا رہا ہے کہ مذکورہ منصوبے کے تحت ٹوئٹر پر ویریفائڈ اکاؤنٹس کو دیا جانے وال بلیو ٹک مختلف رنگوں میں پیش کیا جائے گا۔ ممکنہ طور پر شخصیات اور عام افراد کو دوسرے رنگ کا ٹک مارک دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.